قومی اسمبلی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے پر قرارداد پیش کی جائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
رکن اسمبلی امجد علی خان ناموس رسالتﷺ کی قرارداد ایوان میں پیش کر رہے ہیں۔
قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ ایوان میں فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کی قرارداد پر بحث کی جائے۔
امجد علی خان نے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست بھی کردی۔
وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنانے کی تحریک پیش کی۔
Comments are closed.