جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

قومی اسمبلی میں ایک شادی کا ذکر

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک اور پریشان کن خبر بھارتی میڈیا میں آئی ہے کہ جے یو آئی سے 64 سال کے رکن نے 13 سال کی بچی سے شادی کی ہے۔

قومی اسمبلی نے فواد چوہدری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بہت پریشان کن ہے اور کم عمری کی شادی کے ایکٹ کےخلاف ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ ہونے والے سلوک پرایوان کا ہر رکن شرمندہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اس خبر کی تحقیق نہیں کررہے ہیں، گزارش ہے جے یو آئی کے سربراہ ایوان میں تردید کردیں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس خبر پر دنیا میں پاکستانی پارلیمان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.