وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک اور پریشان کن خبر بھارتی میڈیا میں آئی ہے کہ جے یو آئی سے 64 سال کے رکن نے 13 سال کی بچی سے شادی کی ہے۔
قومی اسمبلی نے فواد چوہدری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بہت پریشان کن ہے اور کم عمری کی شادی کے ایکٹ کےخلاف ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اس خبر کی تحقیق نہیں کررہے ہیں، گزارش ہے جے یو آئی کے سربراہ ایوان میں تردید کردیں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس خبر پر دنیا میں پاکستانی پارلیمان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔
Comments are closed.