قومی اسمبلی اجلاس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کی جبکہ اجلاس کے دوران خواجہ آصف اور مولانا اکبر چترالی کے درمیان فاتحہ پڑھنے کا بھی ذکر ہوا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے غوث بخش مہر کو نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت دی۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی تقریر کے دوران جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے۔
انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کر کے کہا کہ میں نے بھی پوائنٹ آف آرڈر مانگا تھا، یہ اتنی لمبی تقریر کر رہے ہیں۔
اس پر وزیر دفاع نے اسپیکر سے کہا کہ ان کو مائیک دے دیں، یہ فاتحہ بھی پڑھیں گے۔
خواجہ آصف کے اس بیان پر مولانا اکبر چترالی نے جواب دیا کہ میں آپ کی فاتحہ پڑھوں گا۔
دوسری طرف سائرہ بانو نے دوران اجلاس ن لیگ پر تنقید کی اور کہا کہ آج ایک قرارداد منظور ہوئی، کیا اس پر عمل درآمد آج سے ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت ن لیگ کو کہنا چاہتی ہوں کہ یہ سب ان کی ڈالی ہوئی روایات ہیں۔
Comments are closed.