قومی ادارہ صحت نے ایبولا وائرس کے بارے میں انتباہی مراسلہ جاری کردیا۔ گزشتہ ماہ افریقی ملک یوگنڈا میں 36 ایبولا کیسز ریکارڈ ہوئے اور 23 اموات رپورٹ ہوئیں۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ انسانوں میں ایبولا کے حالیہ پھیلاؤ کی وجہ ایس یو ڈی وی وائرس ہے۔ سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ اور تجارتی تنظیمیں ایبولا وائرس سے چوکنا رہے۔
ایڈوائزری کے مطابق سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ یوگنڈا سے آنے والوں کی مانیٹرنگ کرے۔ پاکستان آنے والے مشتبہ کسی بھی ایبولا کیس کی این آئی ایچ کو اطلاع دی جائے۔
ایڈوائزری کے مطابق پاکستان میں داخل ہونے والے مشتبہ ایبولا کیس کو قرنطینہ کیا جائے۔
Comments are closed.