
ملک میں جاری معیشت کا بحران تو دوسری جانب شادی بیاہ کے موقع پر قوالی نائٹ کے نام پر بڑھتا ہوا اسراف، آج کل کا فیشن بنتا جا رہا ہے، جسے دیکھ کر واقعی یوں لگتا ہے کہ ملک میں کہیں غربت نہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر راولپنڈی سے ایسی ہی ایک قوالی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں بےجا اسراف کی نئی مثال قائم کردی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے موقع پر قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس قوالی نائٹ پر مشہور قوال شہباز اور فیاض کو بھی پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یہاں تک تو ٹھیک، لیکن اگلے ہی منظر میں اسٹیج کے ارد گرد نوٹوں کی بھرمار ملتی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر جسے تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں، انہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی خاموش نہ رہ سکے۔
اس پُرتعیش شادی کا اہتمام کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناناشروع کر دیا۔ ایک صارف کے مطابق لوگوں کا ضمیر مرچکا ہے تو ایک صارف نے کہا کہ ابھی ہم آئی ایم ایف کے مقروض ہیں تو یہ حال ہے۔
جبکہ ایک صارف کے مطابق ہم صرف دوسروں پر تنقید ہی کرسکتے ہیں جبکہ ہم سب بھی اپنی اپنی حیثیت کے مطابق پیسہ خرچ کرتے ہیں۔
Comments are closed.