ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن، ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ رفعیہ جاوید نے والدین کی جانب سے ملنے والی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے اسپرنگ فیلڈ اسکول کے ڈی اے، اسکیم ون اور کارنر اسٹون اسکول کلفٹن کراچی کو منظور شدہ اور من مانی فیس کی وصولی کے حوالے سے خطوط جاری کئے ہیں، جن میں ان سے تین دن کے اندر جواب طلب کیا ہے۔
بیکن لائٹ اسکول گلشن اقبال اور گلشن معمار کے کیمپسز کو کمپیوٹر فیس کی وصولی، کتابوں کاپیوں کی فروخت اور سالانہ فیس کی وصولی کے حوالے سے جاری کیے گئے دو وضاحتی خطوط کے جوابات نہ جمع کروائے جانے پر فائنل وضاحتی خط جاری کیا گیا ہے۔
اس خط میں ان سے ایک بار پھر وضاحت طلب کی گئی ہے کہ اگر سات یوم کے اندر خط کا تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو اسکول کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔
اسی طرح کراچی پبلک اسکول کی انتظامیہ کو سال میں دو بار سالانہ فیس وصولی سے فوری طور پر روک دیا گیا ہے اور رولز 18 کے مطابق انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جو اسکول کا دورہ کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد رولز کے مطابق کارروائی کی جائیگی
Comments are closed.