جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

قلندرز کی کوالیفائر میں جگہ پکی، میچ 15 مارچ کو ہوم گراؤنڈ پر ہوگا

لاہور قلندرز کی ٹیم نے ایچ بی ایل پی ایچ ایل 8 کے کوالیفائر میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

دفاعی چیمپئن ٹیم ایونٹ کے کوالیفائر میں 15 مارچ کو ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں ہوگی۔

واضح رہے کہ قلندرز کے مدمقابل ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ دوسری کوالیفائر ٹیم کا فیصلہ اتوار کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے میچ کے نتیجے کے بعد ہوگا۔ 

فخر زمان 57 گیندوں پر 115 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر 195 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے اس اننگز میں 8 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔

خیال رہے کہ پوائنٹس ٹیبل کی دو ٹاپ ٹیمیں کوالیفائر کھیلیں گی، کوالیفائر جتنے والی ٹیم براہِ راست 19 مارچ کو فائنل کھیلے گی۔

ایونٹ میں 16 مارچ کو تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیم کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر ہوگا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم کوالیفائر ہارنے والی ٹیم سے 17 مارچ کو ایلیمنیٹر ٹو میں مدِ مقابل ہوگی۔ 

پہلے ایلیمنیٹر میں شکست کھانے والے ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔ 

دوسری جانب جمعہ کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے میچ کی فاتح ٹیم بھی پلے آف میں کنفرم ہوجائے گی جبکہ اس میچ میں ہارنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اگر مگر کی منتظر رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.