اتوار 9؍جمادی الاول 1444ھ 4؍دسمبر 2022ء

قطر امریکا سے ایک ارب ڈالر کا اینٹی ڈرون سسٹم خریدے گا

امریکی محکمہ خارجہ نے قطر کو ایک ارب ڈالر مالیت کے اینٹی ڈرون سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی۔

پینٹاگون کے مطابق تین امریکی کنٹریکٹرز اینٹی ڈرون سسٹم قطر کو فروخت کریں گے۔

پینٹاگون نے اس حوالے سے امریکی کانگریس کو آگاہ کر دیا ہے، آئندہ منگل کو کنٹریکٹرز اور قطر کے درمیان معاہدہ متوقع ہے۔

پینٹاگون نے کہا ہے کہ قطر کو اینٹی ڈرون سسٹم فروخت کرنے کے بعد اس کی تربیت اور کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے امریکی حکومت اور کنٹریکٹرز کے نمائندے درکار ہوں گے۔

رواں برس کے آغاز پر صدر جو بائیڈن نے قطر کو امریکا کا اہم اتحادی ملک قرار دیا تھا۔ یہ بات انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن الثانی سے ملاقات کے دوران کہی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.