بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قرۃ العین قتل کیس میں نامزد ملزم 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

حیدر آباد میں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون قرۃ العین قتل کیس میں نامزد ملزم کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

قرۃ العین کو اس کےشوہر نے مبینہ طور  پر 15 جولائی کو تشدد کرکے قتل کیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس نے جائے وقوع سے ملنے والے شواہد فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق  نسیم نگر تھانے کی حدود میں دریائے سندھ سے خاتون کی لاش ملی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.