حیدر آباد میں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون قرۃ العین قتل کیس میں نامزد ملزم کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
قرۃ العین کو اس کےشوہر نے مبینہ طور پر 15 جولائی کو تشدد کرکے قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق نسیم نگر تھانے کی حدود میں دریائے سندھ سے خاتون کی لاش ملی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.