امریکا تاریخ میں پہلی بار ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، صدر بائیڈن نے قرض کی حد بڑھانے کے بل پر دستخط کر دیے۔
گزشتہ روز امریکی سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے اور بجٹ کٹوتیوں کے بل کی منظوری دی تھی۔
محکمہ خزانہ نے کہا تھا کہ اگر 5 جون تک کانگریس کسی نتیجے پر نہیں پہنچی تو خزانہ اپنے بل کی ادائیگیاں نہیں کرسکے گا۔
ایوان نمائندگان میں ریبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے جہاں 117 کے مقابلے میں 314 ووٹوں سے بل منظور کیا گیا۔
سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو عددی برتری حاصل ہے جہاں بل کے حق میں 63 جبکہ مخالفت میں 36 ووٹ پڑے۔
دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر جوبائیڈن نے آج قرض کی حد سے متعلقہ پر دستخط کر دیے ہیں۔
Comments are closed.