ہفتہ 13؍ذیقعد 1444ھ3؍جون 2023ء

خیبر پختونخوا: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ، ملزمان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں پولیس نے 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 پی ٹی آئی کے کئی سابق وزراء اور ارکان اسمبلی پُرتشدد مظاہروں کے بعد سے روپوش ہیں۔

ملزم نے پیٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف دفعہ 212 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، فیصلہ ملزمان کی عدم گرفتاری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پشاور میں پرتشدد احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگائی گئی تھی، جبکہ الیکشن کمیش کے آفس میں توڑ پھوڑ سمیت کئی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.