بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قراقرم ہائی وے پر حسن آباد پل گر گیا

موسم گرم ہوتے ہی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیسپر گلیشر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا، قراقرم ہائی وے پر حسن آباد پل گر گیا۔

 پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث قراقرم ہائی وے پر حسن آباد پل گر گیا۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے، متاثرہ حصے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

حسن آباد گاؤں میں خطرے کی وجہ سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.