بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قانون پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانون پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پناجب نے مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عثمان بزدار نے قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اہلکاروں نے فرائض کی بجا آوری میں اپنی جانیں قربان کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.