وزارت سرحدی و ریاستی امور نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل افغان مہاجرین کو جبری واپس نہ بھیجا جائے۔
وزارت سیفران نے صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔
وزارت سیفران کا کہنا ہے کہ پروف آف رجسٹریشن اور افغان سٹیزن کارڈ والوں کو عارضی طور پر رہنے کی اجازت ہے۔
وزارت سیفران نے خط میں کہا کہ قانونی دستاویزات کے حامل مہاجرین کی واپسی رضاکارانہ بنیاد پر ہی ہوگی۔
وزارت سیفران نے تمام متعلقہ محکموں کو قانونی افغان مہاجرین کو ہراساں نہ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
وزارت نے خط کی کاپی چاروں صوبوں کے افغان مہاجرین کمشنرز کو بھی بھجوا دی ہے۔
Comments are closed.