عمران خان نے جس موٹی ویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کو ملاقات کا وقت دیا اور الیکشن میں ٹکٹ دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی، انہی کو تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا ورکرز نے نشانے پر رکھ لیا۔
سوشل میڈیا پر ٹکٹ مانگنے اور سیاسی مخالفین کو معاف کرنے کا مشورہ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اگر انہیں قاسم علی شاہ کے سیالکوٹ چیمبر آنے کا پہلے پتہ چل جاتا تو وہ اس شعبدے باز کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے کرتے۔
قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے گرد سارے جھوٹے لوگ جمع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں انصاف نہیں ہے، میرے بچوں کو بھی نہیں بخشا جا رہا۔
Comments are closed.