سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما قاسم سوری نے ایوانِ زیریں میں اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد پر رولنگ کی وجہ بتادی۔
لاہور میں جلسے سے خطاب کے دوران قاسم سوری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آواز پر آپ نے لبیک کہا ہے، آج آپ امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکلے ہو، آپ تاریخ رقم کرنے نکلے ہو۔
انہوں نے بتایا کہ 7 مارچ کو مراسلہ ملا، جو میں نے خود پڑھا تھا اس میں پاکستان کو تکبرانہ انداز میں دھمکی دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ مسئلہ پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کا تھا اس لیے میں نے (قومی اسمبلی میں) وہ رولنگ دی۔
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ مانا اس رولنگ پر عدالت نے جو فیصلہ دیا صحیح ہے۔
سابق ڈپٹی اسپیکر نے جلسے کے شرکا سے سوال کیا کہ آپ میری جگہ ہوتے تو کیا کرتے؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے مسلم امہ کی بات کی، اسلاموفوبیا کی بات کی، انہوں نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی، تمام دنیا کے ممالک سے برابری کے تعلقات قائم کرنے کی بات کی، آقا اور غلام کا رشتہ ماننے سے انکار کیا۔
Comments are closed.