جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

قائدین کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اورچیئرمین نیب ہوں گے، رانا ثناء اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کارکنان اور قائدین کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اورچیئرمین نیب ہوں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب نیازی گٹھ جوڑ میں سیاسی طلبی ہے، نیب سیاسی پریس ریلیز جاری کرنے سے اجتناب کرے، اسطرح کی سیاسی بیان بازی کا کوئی جواز نہیں ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر نیب لاہور کی عمارت پر چڑھائی کرنے کی اطلاعات ہیں۔

رانا رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پہلے بھی مریم نواز کی گاڑی اور  پرامن کارکنان پر انتظامیہ نے پتھراؤ کیا تھا، پرامن سیاسی کارکنان، پی ڈی ایم قائدین کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا نہیں، حکمرانوں کو بچانے اور ”سیاسی انجینرنگ“ کا آلہ کار ہے، سیاسی بدنیتی پر مبنی پریس ریلیز سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.