پاکستان سے متعلق سوشل میڈیا پر فیک امریکی ٹریول وارننگ کی تردید سامنے آگئی۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے وضاحتی بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر امریکا کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان سے متعلق بےبنیاد پروپیگنڈے کا نوٹس لے لیا ہے۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے متعلق درست معلومات اور الرٹ ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی ٹریول واننگ سے متعلق فیک پروپیگنڈا پھیلانے میں پی ٹی آئی سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملوث ہیں۔
Comments are closed.