بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیکٹ چیک، کیا واقعی وہاب ریاض نے شائقین کرکٹ سے بدتمیزی کی؟

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور  پی ایس ایل سیزن 6 میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے وہاب ریاض کی شائقین کرکٹ کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عالمی وبا کورونا کے دور میں کرکٹ میشوں کے دوران امپائروں سے متعلق قوانین پر اعتراض اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض اسٹیدیم میں حفاظتی ریلنگ ہٹا کر شائقین کی جانب آتے ہیں جو انہیں پکار پکار کر بلا رہے ہوتے ہیں۔

شائقین کرکٹ میں سے وہاب ریاض کو آواز دینے والوں میں سے کوئی ’پرچی‘ بھی کہہ دیتا ہے جس پر وہاب ریاض آگ بگولہ ہوجاتے ہیں۔

وہاب ریاض اسٹیڈیم میں موجود ’پرچی‘ کی آواز لگانے والے شائقین کرکٹ تک پہنچتے ہیں اور غصے سے سوال کرتے ہیں کہ’ابھی کوئی آواز لگا رہا تھا پرچی پرچی وہ کون ہے؟

وہاب ریاض کے بار بار اس سوال پر بھی کوئی سامنے نہیں آیا جس پر فاسٹ بولر غصے میں آکر سخت الفاظ استعمال کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اب وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل ایک پرانی ویڈیو ہے، وہاب ریاض کی یہ ویڈیو 2019 میں پی ایس ایل کے سیزن 4 کی ہے جس میں بھی وہاب ریاض پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے تھے۔

2 برس بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں ۔

تبصروں میں کچھ صارفین کی جانب سے وہاب ریاض کے اس اقدام کو غلط قرار دیا جارہا ہے تو دوسری جانب کچھ صارفین اسے درست قرار دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.