ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

فیفا ورلڈ کپ، برازیل کے لیے بری خبر سامنے آگئی

فیفا ورلڈ کپ کے اگلے میچز سے متعلق برازیل کی ٹیم اور اس کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اگلے گروپ میچز میں برازیل کے کپتان نیمار اور ڈینیلو انجری کے باعث ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق برازیل ٹیم کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے ایم آر ائی کے بعد یہ بات یقینی ہے کہ وہ اگلا میچ نہیں کھیلیں گے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں سے متعلق ہم محتاط رہیں گے تاکہ وہ دوبارہ ورلڈکپ کے میچز کھیل سکیں۔

قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں برازیل کی ٹیم نے اپنے حریف کے گول پر تواتر سے حملے کیے لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیمار اور ڈینیلو ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی میں ٹاپ پوزیشن پر موجود برازیل کو سوئٹزرلینڈ اور کیمرون کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔

واضح رہے کہ برازیل نے فٹبال ورلڈ کپ 2022ء میں اپنے پہلے میچ میں سربیا کو 2 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں شاندار آغاز کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.