فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں پھر توسیع کردی۔
فیفا کے مطابق پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی مدت کو 31 دسمبر 2021 تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی فیفا میں رکنیت فی الحال معطل ہی رہے گی۔
فٹبال کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معطلی ختم کرنے کیلئے حوصلہ افزا اقدامات دیکھنے کو ملے ہیں، نارملائزیشن کمیٹی کے مطابق حکومتی اور عدالتی سطح پر معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ فٹبال ہاؤس پر تاحال غیر منتخب باڈی کا قبضہ ہے، قبضہ ختم ہونے تک پاکستان معطل رہے گا۔
فیفا کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ این سی کی مدت میں توسیع کی ہے تاکہ معطلی کے خاتمے اور ٹاسک کی تکمیل ممکن بنائی جاسکے۔
Comments are closed.