ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

فیصل واوڈا کی چھوڑی سینیٹ نشست پر صرف پی پی امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کیلئے صرف پیپلز پارٹی کی جانب سے تین امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے۔

آج سینیٹ کی خالی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز تھا۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کے بعد خالی نشست پر 25 جنوری کو انتخاب ہونے ہیں، اس نشست کیلئے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے تین امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر اعجاز انور چوہان کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

جس میں نثار احمد کھوڑو نے دو فارمز جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرا اور سرفراز راجپر نے بھی بطور کورنگ امیدوار اپنے کاغذات جمع کروائے تھے۔

دوسری جانب کاغذات نامزدگی کے آخری روز سندھ اسمبلی میں موجود کسی بھی دیگر سیاسی جماعت کے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال اور کاغذات کے مسترد یا منظور ہونے پر اپیلوں کا مرحلہ پورا ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے کورنگ امیدوار 20 جنوری تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں جس کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار احمد کھوڑو کے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.