بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل واوڈا نےالیکشن کمیشن کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نےالیکشن کمیشن کے 24 فروری کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا  کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے۔ عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظورکرتے ہوئےسماعت کل کیلئے مقرر کردی ہے۔

درخواست گزار فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برخلاف میری درخواست مسترد کی، قرار دیا جائےکہ یہ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں۔

یاد رہے کہ  فیصل واوڈا کیخلاف دوہری شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن میں تین شکایات درج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.