وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فیصل سبزواری نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانیے پر تنقید کی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران فیصل سبزواری نے کہا کہ یہ کونسا مذاق ہے قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس فروغ نسیم نے کیا اور آپ کی حکومت امریکا نے گرادی۔
انہوں نے کہا کہ ریفرنس سے متعلق پارٹی رائے تھی کہ اس جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب عمران خان نے مینج کیا اور عوام کو عثمان بزدار کا تحفہ دیا، سابق وزیراعظم نے ہم سے نہیں کہا کہ یہ سازش ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائی سے آپ کچھ حاصل نہیں کرسکتے، عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشش کی جانی چاہیے۔
Comments are closed.