فیصل آباد میں پاگل کتے کو مارنے کیلئے چلائی گئی بندوق کی گولی نشانہ خطا ہونے پر راہ گیر کو جا لگی جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ پاگل کتا بچ کر بھاگ نکلا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن کے قصبہ کنجوانی میں امین نامی شخص نے مبینہ طور پر پاگل کتے کو مارنے کے لیے بندوق سے گولی چلائی۔
نشانہ خطا ہونے پر گولی کتے کی بجائے سامنے سے گزرتے ہوئے رانجھا نامی شخص کو جا لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
کتا بچ کر بھاگ نکلا اور فائرنگ کرنے والا شخص بھی بندوق چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.