بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےملازمین تنخواہ سےمحروم

فیصل آباد  کی ویسٹ منجمنٹ کمپنی دو ماہ سے اپنے ملازمین او ر سینٹری ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کر سکی جس پر جزوی ہڑتال کرنے والا صفائی کا عملہ اب احتجاج پر مجبور ہو گیا ہے۔

خاکروبوں کا کہنا ہے تنخواہیں نہ ملنے سے کئی ملازمین کے گھروں سے بجلی کے میٹر تک اتر گئے ہیں۔

شہر میں صفائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ضلعی انتظامیہ کو ویسٹ مینجمنٹ کے حکام اور ملازمین کے درمیان معاملات میں مداخلت کرنا پڑی اور ملازمین کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جلد انکی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔

انکے فنڈز کا ایشو تھا جو ریلیز ہو گئے ہیں اور ایف ڈبلیو ایم سی کے اکاؤنٹ میں پیسے آچکے ہیں اور پرسوں جو ہیں انکو پیمنٹ کر دی جائے گی۔

فیصل آباد ویسٹ منجمنٹ کمپنی کے ناراض ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود انہیں فوری تنخواہیں نہ ملیں تو صفائی کا کام مکمل طور پر بند کرد یا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.