پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گندے نالے سے پلاسٹک ڈرم میں بند دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق لڑکیوں کے جسم پر تشدد کا نشانات پائے گئے ہیں، موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ہو سکے گا۔
پولیس کے مطابق گذشتہ روز ماموں کانجن کے علاقے سے گزرنے والے گندے نالے میں موجود ایک پلاسٹک ڈرم سے 22 سالہ اور 24 سالہ دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق تاحال دونوں لڑکیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ لاشوں کے پوسٹمارٹم کے دوران جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں ان کی اموات کی وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے پر ہی واضح ہو سکے گی۔
پولیس کے مطابق لڑکیوں کی شناخت کیلئے ان کی تصاویر دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی بھجوائی گئی ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.