بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل آباد میں طبی عملے کی ویکسینیشن آج شروع ہوگی

فیصل آباد کے پیرا میڈیکل اسٹاف کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی 2450خوراکیں موصول ہو گئیں ، آج سےدو بڑے اسپتالوں میں طبی عملے کی ویکسینیشن کاعمل شروع کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن کےترجمان ڈاکٹر عرفان کے مطابق چین سے ملنے والی کورونا کی امدادی ویکسین فیصل آباد کے طبی عملے کو لگانے کا عمل آج سےشروع ہو رہا ہے۔

ابتدائی طور پر الائیڈ اسپتال میں 850اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 1600طبی عملے کی ویکسنیشن کے لئے 2450 خوراکیں موصول ہوئی ہیں جس سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ویکسنیشن کے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.