
فیصل آباد کی پیپلز کالونی میں ماسک نہ پہننے پر 120 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، یہ لوگ ماسک پہنے بغیر ایک اسنوکر کلب میں موجود تھے۔
چھاپے کے دوران 2 افراد گرفتار کر لیے گئے جبکہ باقی فرار ہو گئے۔
ادھر گھنٹہ گھر چوک پر اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ نے ماسک نہ پہننے والے رکشہ ڈرائیور کو مارا پیٹا اور پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ماسک نہ پہننے والوں کو دیوار کی طرف مُنہ کروا کے کھڑا بھی کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.