
فیصل آباد میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس اور بیکریوں سمیت 11 فوڈ پوائنٹس کو1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔
اس کے علاوہ فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے پر بھی کارروائی کی گئی، ضلع اوکاڑہ کے شہرحجرہ شاہ مقیم میں شادی ہال میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ شادی ہال کے مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
گزشتہ روز بھی فیصل آباد کی پیپلز کالونی میں ماسک نہ پہننے پر 120 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، یہ لوگ ماسک پہنے بغیر ایک اسنوکر کلب میں موجود تھے۔ چھاپے کے دوران 2 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ باقی فرارہو گئے تھے۔
ادھر اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 ہوٹل، 7ریستوران اور 11 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 13 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
Comments are closed.