فیصل آباد میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہنے بغیر گھومنے والے 15 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 19دکانیں، ریسٹورنٹس سیل اور چھ مسافر گاڑیاں بند کردی گئیں۔
گوجرانوالا میں 121 دکانیں سیل کردی گئیں، جبکہ ماسک اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 193 مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔
سواریاں بٹھانے میں فاصلہ نہ رکھنے پر 9 گاڑیوں کے چالان کردیے گئے۔
لودھراں میں ماسک نہ پہننے پر 40 افراد گرفتار، نارووال میں 90 دکانداروں پر مقدمات درج کرکے 77 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
Comments are closed.