بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل آباد: ایس اوپیز کی خلاف ورزی، 36 شادی ہال سیل

فیصل آباد میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 36 شادی ہال سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بازار اور دُکانیں شام 6 بجے تک کُھلی رہیں گی جبکہ بازار ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ ریستوران، سینما گھر اور تھیٹرز کل سے مکمل بند ہوں گے جبکہ کریانہ، گوشت، سبزی، دودھ کی دکانیں اور تندور کُھلے رہیں گے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد رہی اور مزید 2ہزار 664افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 32 افراد اس وباء سے انتقال کر گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیصل آباد میں میڈیکل اسٹورز، بیکریاں، پیٹرول پمپ اور آٹے کی چکیاں بھی کھلی رہیں گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ5 ہزار 200 ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.