فیصل آباد میں وزیراعظم کلین اینڈ گرین مہم کے تحت آج ایک ہی وقت میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ، ضلعی انتظامیہ اور تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات پودے لگائیں گے۔
ترجمان کے مطابق شہر میں 20ہزار پودے لگائے جائیں گے، کلیم شہید پارک میں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب ہو گی۔
پانچ تحصیلوں صدر، جڑانوالہ، سمندری، تاندلیانوالہ اور چک جھمرہ میں 16,16ہزار پودے لگائے جائیں گے۔
اس سے قبل گوجرانوالہ میں طلبہ نے ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، سرکاری اسکولوں کے طلبہ نے ایک منٹ میں پودے لگا کر ریکارڈ بنایا تھا۔
Comments are closed.