دنیا بھر میں کچھ صارفین کیلئے ایک ہی ہفتے میں دوسری بار فیس بک ، انسٹاگرام اور فیس بک کی سروسز متاثر ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات 11 بجے کے قریب صارفین کی جانب سے انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی شکایت موصول ہوئی، تقریباً 20 ہزار صارفین نے انسٹاگرام سروسز کے متاثر ہونے کی شکایت کی۔
اسی دوران فیس بک صارفین کو بھی ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، فیس بک میسنجر کے نہ چلنے کی 800 کے قریب صارفین نے شکایت کی ۔
پاکستان میں بھی انسٹاگرام صارفین کو اپنی فِیڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان میں اس وقت ٹوئٹر پر ’انسٹاگرام ڈاؤن‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ فیس بک ایپس کے متاثر ہونے کی شکایت صارفین نے ایک ہفتے میں دوسری بار کی ہے، اس سے قبل چار روز قبل فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز پوری دنیا کیلئے تقریباً سات گھنٹے کیلئے بند ہوگئی تھیں۔
Comments are closed.