پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اطلاع ہے کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیاض الحسن چوہان کو چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا۔
Comments are closed.