بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیاض الحسن چوہان کا بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر ردّعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر ردّعمل دیا گیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ کا کامیاب جلسہ آڈیو لیک کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی، غیر قانونی اور غیر انسانی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ آڈیو ویڈیو لیکس والی سیاست عمران خان کے مشن کا راستہ نہیں روک سکتی۔

اس مبینہ آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ہدایت کی کہ فرح گوگی کیس غداری کے بیانیے میں گڈمڈ کردیا جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.