فٹ بال ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے شاندار آغاز کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔
وکرا میں کھیلے گئے میچ کے ابتدائی لمحات میں آسٹریلوی ٹیم حاوی رہی اور نویں منٹ میں گڈون کے گول سے میچ میں برتری حاصل کی۔
اُس کے بعد فرانس نے دباؤ بڑھایا، 27 ویں منٹ میں ری بیوٹ نے گول کرکے مقابلہ ایک ، ایک سے برابر کردیا، پانچ منٹ بعد فرانس کے اسٹار کھلاڑی اولیویئر گیرو نے ریبیوٹ کے پاس پر گیند آسٹریلوی ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلادی ۔
فرانس کی یہ سبقت پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف میٕں بھی فرانس نے مزید دو گول بنائے، 68 ویں منٹ میں ایم باپے نے گیند جال میں پہنچائی، 71 ویں منٹ میں اولیویئر گرو نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول اسکور کیا، یوں میچ فرانس کی چار ایک کی برتری پر ختم ہوا۔
Comments are closed.