نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو بھی شخص پاک فوج اور جرنیلوں کے خلاف بیان دے رہا ہے وہ ریاست پاکستان کا دشمن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے پاکستان آرمی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے ریاست مخالف پروپیگنڈے کو برداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے "پاک آرمی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد” کا نعرہ بھی بلند کیا۔
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف بیانات انتہائی افسوسناک ہیں۔
انہوں نے تحریر کیا کہ پوری قوم قربانیوں کےلیے ان کی مقروض ہے، ان قربانیوں کےلیے ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آرمی کی قیادت کے خلاف حالیہ بیانات ریاست مخالف ایجنڈے کا حصہ ہیں جسے قوم شکست دے گی۔
Comments are closed.