وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کرسکتا ہے، افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخر ہے۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ جو بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے اسے ڈکلیئر کیا جائے کہ وہ پاکستان اور اسلام کا دشمن ہے۔ کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، کسی کو بھی فوج کو بدنام کر کے سیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کررہے ہیں، ن لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.