ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

فواد کے زیر استعمال سرکاری رہائش گاہ سیل کردی گئی

منسٹرانکلیو میں فواد چوہدری کے زیر استعمال سرکاری رہائش گاہ کو سیل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فواد چوہدری مستعفی ہونے کے بعد منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ پرقابض تھے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا کہ فواد چوہدری کو الاٹ شدہ گھر تو ہم نے اپریل 2022 میں ہی چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد وسیم کی رہائش گاہ ہماری رہائش گاہ تصور کی گئی، نالائق انتظامیہ کو معلوم ہی نہیں گھر فواد کے نہیں وسیم شہزاد کے نام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فرخ حبیب کے کمرے کا تالا توڑ کر بھی سامان باہر نکال دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.