ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

فواد چوہدری کیخلاف مقدمات کی تفصیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

فواد چوہدری کے قریبی عزیز نبیل شہزاد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری کے خلاف ایک مقدمے کے بعد مزید مقدمات قائم کرنے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ فواد چوہدری کےخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.