جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

فواد چوہدری کل شام تک عمر فاروق کو واٹس ایپ پر میسجز کرتے رہے

عمر فاروق ظہور کو مشکوک شخص قرار دینے والے فواد چوہدری کے عمر فاروق سے حالیہ روابط سامنے آگئے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں اہم حقائق سامنے آگئے۔

اپنے بیان میں فیصل واوڈ ا نے کہا کہ ملاقات میں ان کے علاوہ دیگر چار وزیر اور تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

عمر فاروق نے فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے مبینہ پیغامات شیئر کردیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  فواد چوہدری کل شام تک عمر فاروق کو واٹس ایپ پر میسجز کرکے عمران خان کا نام نہ لینے کی درخواست کرتے رہے۔

فواد چوہدری اس سے پہلے عمر فاروق کو حکومت پاکستان کے ٹھیکوں میں مدد دلوانے کا وعدہ بھی کرتے رہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مبینہ طور پر عمر فاروق سے کاروباری معاملات پر بات بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.