جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

فواد چوہدری کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ جیو نے توشہ خانہ سے متعلق پروگرام اور خبریں برطانیہ میں نہیں چلائیں، توشہ خانہ سے متعلق پروگرام اور خبریں برطانیہ میں نہ چلانے اور یوٹیوب پر اپلوڈ نہ کرنے کی باتیں سراسر جھوٹ ہیں۔

 جیو نے تمام پروگرام اور خبریں بغیر کسی ایڈٹ کے اپنے تمام انٹرنیشنل چینلز پر چلائی ہیں۔

فواد چوہدری اپنے دور میں میڈیا پر حملوں، پیکا اور پی ایم ڈی اے آرڈیننس جیسے بدنام زمانہ قوانین لا کر صحافیوں کو ایک واٹس ایپ میسیج پر گرفتار کرنا چاہتے تھے۔

اس طرح پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کا یہ دعویٰ بھی جھوٹ پر مبنی ہے کہ جیو نے پروگرام یوٹیوب پر اپلوڈ نہیں کیا، ناظرین خود یو ٹیوب پر جا کر دیکھ سکتے ہیں یہ پروگرام گزشتہ رات سے یوٹیوب پر موجود ہے۔

جیو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ کی طرح اپنے صحافیوں اور اینکرز کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ انہوں نے یہ خبر تصدیق کے بعد اخلاقی، پیشہ ورانہ اور قانونی تقاضے پورے کر کے نشر کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.