وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللّٰہ نے کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دیا، وہ اپنے بیان پر قائم بھی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے استفسار کیا کہ ہم نے کیا فواد چوہدری پر 20 کلو ہیروئن ڈالی ہے؟ کیا کوئی جھوٹا مقدمہ بنایا ہے؟
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دیا ہے یہ حقیقت ہے، مقدمہ بھی سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کروایا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پولیس کی زیر حراست فواد چوہدری کے ساتھ قانون کے مطابق رویہ روا رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اپنے بیان پر قائم ہیں، عدالت جانے اور پی ٹی آئی رہنما جانیں، سابق وفاقی وزیر کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہ کر برتاؤ کیا جائے گا۔
Comments are closed.