وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری بھی کورونا وائرس کی بدترین صورتحال میں پڑوسی ملک بھارت کے لیے دُعاگو ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’اس مشکل وقت میں ہماری دعائیُں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں۔‘
فواد چوہدری نے کہا کہ ’خدا ہم سب پر اپنا کرم اور رحم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو، آمین۔‘
وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ Coronavirus کا بھی استعمال کیا۔
یاد رہے کہ اس وقت بھارت میں روزانہ لاکھوں افراد کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہورہے ہیں، بھارت میں صحت کی فراہمی کا نظام زمیں بوس ہوچکا ہے اور لوگوں کو اسپتالوں میں بیڈز اور آکسیجن بھی دستیاب نہیں ہے۔
Comments are closed.