وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری کو مشورہ دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنما کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری احتیاط اچھی چیز ہے، آپ اوقات تک نہ جائیں تو بہتر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا، اب کسی جواب کی ضرورت نہیں۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ، فراڈ اور تماشہ ختم ہوگیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلیئر ہوچکی، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت عمران خان صاحب نے 5 سال جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آپ 8 سال میں 11 بار اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکا چکے، 9 وکیل بدل چکے، اس دوران پی ٹی آئی نے 50 مرتبہ سماعت کو ملتوی کروایا، 11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں دائر کیں۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آچکا ہے، اب تو قانون کے مطابق عمل درآمد ہو رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو رانا ثناء اللّٰہ کا خوف تھا، اسی لیے 20 کلو ہیرون کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا، پی ٹی آئی چیئرمین وزیر داخلہ کے خوف سے 25 مئی کو خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے۔
Comments are closed.