پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے حکومت سے بات چیت پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت یہ کہے کہ ہم قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار ہیں تو حکومت سے مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار ہو تو دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر باقی فریم ورک طے کیا جاسکتا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وہ فارمولا جس سے ملک میں استحکام آسکتا ہے، نواز شریف اُس کے لیے تیار نہیں تو اس کا یہی مطلب نکلے گا کہ (ن) لیگ سسٹم ڈی ریل کرنا چاہتی ہے۔
Comments are closed.