ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

فن لینڈ کے امیر ترین شخص کو تیز رفتاری پر 1کروڑ روپے کا چالان

فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے امیر ترین آدمی کو تیز رفتاری پر ایک کروڑ روپے کا چالان بھرنا پڑ گیا۔

کچھ ممالک اپنے روڈ رولز کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور فن لینڈ ایسے ممالک کی سب سے بڑی مثال ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فن لینڈ  کے ایک کروڑ پتی شخص، 76 اینڈرس وِکلوٹ کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر  121,000 یورو کا بھاری بھرکم جرمانہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز رفتاری کے لیے اینڈرس کو 121,000 یورو (1 کروڑ روپے کے برابر) جرمانہ پڑنا پڑا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈرس وِکلوٹ 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ رفتار پر گاڑی چلا رہے تھے جو کہ ایک سنگین جرم ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اینڈرس وکلوٹ کا کہنا تھا کہ مجھے اس معاملے پر واقعی افسوس ہے، لیکن میرا اندازہ ہے کہ یہ اتنی زیادہ تیز رفتاری بھی نہیں تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.